25 ستمبر ، 2013
ری ڈی جینیرو…برازیل کے سمندر میں راستہ بھٹک کر 30 وہیل ساحل پرآگئیں۔ 7 ہلاک ہوگئیں ، باقی کو پانی میں واپس بھیج دیا گیا۔برازیل کے شمالی ساحل اْپانیماUpanema پر 30 وہیلوں کا جھنڈ راستہ بھٹک کر خشکی میں پھنس گیا،زیادہ تر وہیل مقامی لوگوں نے واپس پانی میں پہنچا دیں لیکن سات ہلاک ہو گئیں ہیں۔ ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ وہیل کے جھنڈ کا سربراہ بیمار ہونے کی وجہ سے راستہ بھول گیا تھا ،وہ سب ساحل پر پھنس گئیں۔ مرنے والی 7 وہیل میں سے ایک کو پانی میں پہنچایا گیا لیکن وہ شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔ تمام مردہ وہیل پانی سے نکال لی گئی ہیں۔