20 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکی شیفس نے جاپان کی روائتی ڈش سوشی میں ایک ایسی مچھلی کا استعمال شروع کر دیا ہے جو اندھیرے میں چمکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اندھیرے میں چمکنے والی یہ گولڈ فش جینیٹک انجینئرنگ کا شاہکار ہے جسے سائنسی تجربات کے لئے تخلیق کیا گیا تھا لیکن اب اسے سوشی میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔ ماہر شیفس کی تیار کردہ یہ منفردڈش اندھیرے میں بھی جگمگاتی ہوئی نظر آتی ہے جس کی انفرادیت نے اسے امریکیوں میں بے حد مقبول بنا دیا ہے۔