انٹرٹینمنٹ
20 مارچ ، 2012

شاہ رخ خان، عامر،سلمان کی طرح پولیس والا بننے میں ہچکچاہٹ کا شکار

شاہ رخ خان، عامر،سلمان کی طرح پولیس والا بننے میں ہچکچاہٹ کا شکار

ممبئی…بالی وڈ کے کنگ خان بچنا چاہتے ہیں سلمان خان اور عامر خان جیسا نظر آنے سے،دو فلمسازوں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا انہیں اپنی فلموں میں پولیس افسر بننے کے لیے، لیکن فلم’ تلاش‘ میں عامر خان اور’ دبنگ ‘میں سلمان خان کے پولیس افسر بننے کے بعد شاہ رخ خان کو لگتا ہے کہ اُن کا فلم میں پولیس افسر بننافلم بینوں کو دیگر خانز کی نقل کرنا لگے گا اس لیے وہ ان فلموں میں کام کرنے میں کچھ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں، لیکن شاہ رخ تامل فلم رامانا کی ہندی ری میک میں کام کرنے کی جانب مائل ہوئے ہیں کیونکہ اس فلم کے پروڈیوسر سجنے لیلا بھنسالی ہیں،اور اس فلم میں شاہ رخ خان کا کردارکرپشن کے خلاف برسرپیکار ہیرو کا ہے،ویسے بالی وڈ کے خانز کے یہ رویے کچھ عجیب سے ہی ہیں۔

مزید خبریں :