صحت و سائنس
28 ستمبر ، 2013

چار دواؤں پر مشتمل ٹبلیٹ تیار،ماہرین نے صحت کیلئے بہتر قرار دیدیا

چار دواؤں پر مشتمل ٹبلیٹ تیار،ماہرین نے صحت کیلئے بہتر قرار دیدیا

نیو یارک…دوا سازادارے ایک ایسی ٹیبلٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، جوچارادویات کا مجموعہ ہے،طبی ماہرین نے اسے صحت کیلئے بہتر قراردیا ہے۔دوا کے بارے میں تحقیق کے نتائج امریکا کے جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے ہیں۔ ایک دوا ساز کمپنی نے ایسی دوا تیار کرلی ہے جو چاردواوٴں کا مجموعہ ہے۔ایک عالمی طبی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ نئی ٹیبلٹ کا استعمال دل کے مریضوں کیلئے واضح طور پر زیادہ موثر ہے۔ اس دوا کا ابتدائی تجربہ دو ہزار افراد پر کیا گیا۔ دل کے مرض کے علاوہ اس دوا کے مثبت اثرات بلڈ پریشر اور کو لیسٹرول کے مریضوں پر بھی مرتب ہوئے۔ اس دوا کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مریضوں کو چار مختلف دوائیں نگلنے نہیں پڑتیں بلکہ ایک وقت میں محض ایک ٹیبلٹ لینا پڑتی ہے۔

مزید خبریں :