صحت و سائنس
28 ستمبر ، 2013

کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

کراچی …کراچی میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے جبکہ سولہ سو سے زاید افراد اب تک اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کے تدارک کے لئے محکمہ صحت کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان ہے ، سرکاری اسپتالوں نہ مکمل آئسولیشن وارڈز ہیں اور نہ موثر اسپرے مہم چلا ئی جا رہی ہے۔کراچی میں ڈ ینگی کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے ۔شہر میں یو میہ 50 سے زائد افراد ینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال ڈینگی کا وائرس گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیا دہ خطرناک ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد اس مرض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ ڈینگی سروی لینس سیل کے انچارج ڈاکٹر شکیل ملک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو کیسسز رپورٹ ہوتے ہیں وہ صرف 35 سے 40 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بھی انسداد ڈینگی کے لئے موثر اقدامات نظر نہیں آرہے نہ ہی شہر میں موثر اسپرے مہم کی جارہی ہے۔سونے پر سہاگا یہ کہ محکمہ کا قلم دان بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہے جس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ محکمہ اور عوام کس حد تک عوام سے مخلص ہیں۔

مزید خبریں :