21 مارچ ، 2012
واشنگٹن .....امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے گی۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کا کہناتھا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ ہی کرتی ہے۔پاکستان میں کسی ایک شخص کی حکومت نہیں ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمانی جائزہ رپورٹ کے بارے میں امریکی حکام کے صبر کا مظاہرہ کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں ۔دونوں کے تعلقات شفافیت اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے چاہیئے، یہ فیصلہ پارلیمان کر رہی ہے کوئی ایک شخص یا مخصوص کچن کیبنٹ نہیں۔ یہ فیصلہ پارلیمان کرے گی کہ ڈروں حملے مکمل ختم ہونے چاہیئے یا مشروط ہوں گے۔ باہمی تعلقات کو تقویت ملنی چاہیئے۔ امریکہ کو بھی معلوم ہو گا کہ پاکستان اور اس کی عوام کیسا تعلق چاہیتی ہے۔ امریکہ کی پارلیمان بھی وقت لگا کر فیصلے کرتی ہے۔