04 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8بجے کھل گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعرات کی صبح 8بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا۔ سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح 8بجے دوبارہ کھل گئے۔