04 اکتوبر ، 2013
کراچی…جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بچوں کو ڈانٹنا اور ان پرچلانا ان کو مارنے پیٹنے سے زیادہ خطرناک ہے۔ بچوں کو تہذیب اور نظم وضبط سکھانے کے لئے مارنا پیٹنا عام بات ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ بچوں پر جتنی سختی ہوگی وہ اتنی ہی منظم زندگی گزارنے کے عادی ہوں گے۔اسی لئے والدین بچوں کو ڈانٹنے کے علاوہ مارنے پیٹنے سے بھی گریزنہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ اس عمل سے بچے سدھر جائیں گے۔ لیکن جدید تحقیق کچھ اور کہتی ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق بچوں ڈانٹنا اور ان پر چلانا ،انھیں مارنے سے زیادہ خطر ناک ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین نے دوبرس تک 950 طالبعلموں کا مطالعہ کیا۔ نتیجہ میں وہ بچے جن کو گھرمیں ڈانٹا جاتا ہے،ان کا رویہ دوسرے بچوں سے مختلف تھا۔ ایسے بچے اداس اور کمپلیکس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ محققین نے تجویز کیا ہے کہ بچوں کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آیا جائے ،ان کی ڈانٹ ڈپٹ اصلاح کے لئے ہونی چاہئیے سزا کے لئے نہیں۔