21 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور اور اس کے گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ کئی علاقو ں میں بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث برقی آلات خراب ہورہے ہیں۔ ٹیوب ویلوں کی بجلی بند ہونے سے بعض علاقوں میں پینے کی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے عوام کو دوہرے عذاب کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔۔پیسکو حکام کے مطابق اضافی لوڈ شیڈنگ سینڑل کنٹرول آفس اسلام آباد سے کی جا رہی ہے۔