07 اکتوبر ، 2013
ابوظہبی…پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی، جہاں وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیم لاہور سے ابو ظہبی پہنچی ۔روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گفتگو میں کپتان مصباح الحق نے جیت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے لیے کھیل کے تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہو گا۔جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ تو 14 اکتوبر سے شروع ہو گا،لیکن قومی ٹیم نو اور دس اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔