07 اکتوبر ، 2013
کراچی…ورلڈ ٹیم چمپئن شپ کی فاتح ٹیم پاکستان کل علی الصبح آئرلینڈ سے وطن واپس پہنچے گی ۔محمد آصف اورمحمد سجاد کی جوڑی نے چمپئن شپ کے فائنل میں ایرانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ کارلو میں کھیلے گئے فائنل میں ایرانی کھلاڑیوں سہیل واحدی اور عامر سرکوش آغاز تو شاندار انداز میں کیا،مسلسل تین فریم جیت کر تین صفر کی برتری حاصل کر لیلیکن پھر محمد سجاد اور عالمی چمپئن محمد آصف نے اپنا رنگ جمایا،پہلے سجاد نے فریم جیتا، پھر آصف نے، اور یہ سلسلہ ٹیم کے ٹائٹل جیتنے تک جاری رہا، پاکستانی کھلاڑیوں نے لگاتار پانچ فریم جیت کر مقابلہ تین پانچ سے اپنے نام کیا اور پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کی عالمی چمپئن ٹیم کل علی الصبح آئرلینڈ سے وطن واپس پہنچے گی۔