کھیل
07 اکتوبر ، 2013

سرینا ولیمز نے چائنا اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سرینا ولیمز نے چائنا اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بیجنگ…عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے چائنا اوپن کے فائنل میںJelena Jankovic کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی، یہ رواں سال میں سرینا کا دسواں ٹائٹل ہے۔ بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں سرینا بھرپور فارم میں دکھائی دیں۔سربیا کی Jelena پہلے سیٹ میں صرف دو گیمز ہی جیت سکیں۔سرینا ولیمز نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں جیلینا نے آغاز تو اچھا کیا، لیکن دو ایک برتری حاصل کرنے کے باوجود عالمی نمبر ون کو شکست نہ دے سکیں۔ سرینا نے یہ سیٹ بھی چھ دو سے جیتا اور کیریئر کا 56واں ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مزید خبریں :