08 اکتوبر ، 2013
نیویارک…امریکا آج سے 100 ڈالر کا نئے ڈیزائن کا نوٹ جاری کر رہا ہے۔ نیا نوٹ جعل سازی کی روک تھام کے لیے جدید حفاظتی خصوصیات کا حامل ہے۔100 ڈالر کے اس نئے نوٹ کی رونمائی 2010 میں کی گئی تھی۔اس نوٹ کے ایک طرف امریکی انقلاب کے رہنما بینجمن فرینکلن کی تصویر اور دوسری طرف ریاست فلاڈیلفیا کے’انڈی پنڈینس ہال‘ کی تصویر ہے۔جعل سازی کے انسداد کے لیے نوٹ میں نیلے رنگ کی ایک خصوصی تھری ڈی ربن سمیت کئی سیکیورٹی فیچر ہیں۔حکام کے مطابق نیا نوٹ جاری کیے جانے کے بعد بھی پرانے نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ امریکا نے گزشتہ 10 سال میں ایک اور 2 ڈالر کے نوٹوں کے علاوہ تمام نوٹ دوبارہ ڈیزائن کیے ہیں۔