08 اکتوبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے میں تھانے پر دستی بم حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کولپو سبی روڈ پر واقع نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے سنڈیمن صوبائی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔