کاروبار
08 اکتوبر ، 2013

کراچی: عیدالاضحی سے قبل گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: عیدالاضحی سے قبل گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی…ڈالر کی قدر اور ٹیکسوں میں اضا فے نے عوام کی کھال اتار لی ہے۔ عید الاضحی سے قبل گرم مصالحے اور خشک دودھ سمیت کئی درآمدی اشیا کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق درآمد مہنگی ہونے کے باعث لونگ کی قیمت 200 روپے اضافے سے 1650 روپے ہوگئی۔ کالی مرچ 70 روپے مہنگی ہوکر 820 روپے جبکہ پسی ہوئی مرچ کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار روپے ہوگئی۔ سفید زیرے اور دارچینی کی قیمتیں بھی 20 سے 30 روپے کلو بڑھ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خشک دودھ 75 روپے مہنگا ہوکر 500 روپے کلو ہوگیا ہے۔ کم عمر بچوں کی غذائی اشیاء اور فوڈ سپلیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔اس کے علاوہ درآمدی صابن، کپڑے دھونے کا پاوٴڈر، لوشن، شیمپو ،پرفیوم اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور امپورٹ ڈیوٹیاں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :