کاروبار
08 اکتوبر ، 2013

انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے کمی کے بعد 106 روپے کی سطح پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے کمی کے بعد 106 روپے کی سطح پر آگیا

کراچی…روپے نے ڈالر کی قدر کو مات دے دی۔ انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 20 پیسے سستا ہوکر106 روپے کی سطح پر آگیا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے۔ڈالر انٹر بینک میں20 پیسے کمی کے بعد 106 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 106 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی فروخت جاری ہے اور بینکوں میں ڈالر کی سپلائی میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے روپے پر ڈالر کا دباوٴ کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر باآسانی دستیاب ہے۔

مزید خبریں :