21 مارچ ، 2012
واشنگٹن…امریکہ میں پانی کی لہروں سے چلنے والے پہلے خودکار بحری روبوٹ نے طویل ترین فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی ماہرین کا تخلیق کر دہ یہ منفر د بحری روبوٹ مکمل طور پر پانی کی لہروں کی طاقت سے چلتا ہے جس نے کسی بھی انسانی مدد کے بغیر اپنے جدید خود کار نظام کے تحت سمندر میں 5ہزار 9سو 26کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ۔Wave Gliderنامی اس روبوٹ کو سمندری تحقیق کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جس کے اوپری حصے میں شمسی توانائی حاصل کر نے کیلئے سولرپینلز (Solar Panels) بھی نصب کیے گئے ہیں۔ دو حصوں پرمشتمل اس روبوٹ کی یہ خاصیت بھی ہے کہ یہ ایک سال تک بغیر کسی انسانی مدد کے سمندر میں تحقیق کر سکتا ہے۔