دلچسپ و عجیب
22 مارچ ، 2012

گھپ اندھیرے میں لائٹ سوٹ پہن منفرد ڈانس پر فارمنس

گھپ اندھیرے میں لائٹ سوٹ پہن منفرد ڈانس پر فارمنس

نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں دن کے اُجالے میں دیدہ زیب ڈیزائن کے رنگ برنگے لباس پہن کر تو ڈانس پر فارمنس دی جاتی ہی ہے لیکن یہ تصویر ایسے ڈانسرز کے ایک گروپ کی ہے جنہوں نے کچھ انوکھا کر دکھانے کیلئے گھپ اندھیرے میں لائٹ سوٹ پہن کر دلفریب بریک ڈانس پیش کیا۔ اس گروپ میں شامل ہر ڈانسر نے مکمل طور پر جگمگ کرتی نیلی،پیلی ،لال اور جامنی رنگ کی لا ئٹوں سے مزین سوٹ اور سَرپرہیلمٹ پہن کر رقص کیا جبکہ چاروں طرف گھپ اندھیرا ہو نے کے باعث صرف روشنیوں سے جگمگاتے یہ سوٹ ہی سب کی توجہ کا مر کز بنے رہے۔ ہال میں بیٹھے شائقین نے بھی لمحہ بہ لمحہ اپنی تالیوں سے ان پر فارمرز کی حوصلہ افزائی کی اور بھر پور انداز میں اس انوکھی پر فارمنس سے لطف اندوز ہو تے نظر آئے۔

مزید خبریں :