22 مارچ ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…پانڈے کو ناصرف دنیا کا نایاب ترین جانورسمجھاجاتا ہے بلکہ اب اُ س کا فضلہ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے جہاں چین میں پانڈے کے فضلے کی مدد سے چائے کی پتیاں اُگائی جا رہی ہیں ۔اِس فضلے سے تیار کی جانے والی کھاد سے جو پتی اُگا ئی گئی ہے اُسے دنیاکی مہنگی ترین چائے بھی قرار دے دیا جا رہا ہے۔ اس چائے کوPanda Tea کا نام دیا گیاہے جسے پانچ سو گرام خریدنے پر تین ہزار ڈالر سے زائد رقم ادا کرنی پڑ ے گی۔ اس پتی کو سائنسدانوں نے مختلف تجربات کے بعد قدرتی طور پر غذائیت سے بھر پورقرار دیاہے جس میں عام چائے کی پتی کے مقابلے میں مصنوعی عناصر کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا گیا ہے ۔