22 مارچ ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین اور دیگر رہنماوٴں نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ”مہران برادران“ کو یونس حبیب سے لئے گئے پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں تاکہ وہ اپنا باقی کا قرض چکا سکیں۔ چوہدری ظہیر الدین خان، قمر حیات کاٹھیا، سیمل کامران اور طاہر اقبال چوہدری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہباز شریف اپنے ہم نواوٴں کے جھرمٹ سے باہر نکل کر دیکھیں کہ صوبے کے عوام کس کرب میں مبتلا ہیں، سب اچھا کی رپورٹ دینے والے اور ان کے قریبی رشتے دار کھلے عام غنڈہ گردی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس حبیب کا بیان غلط ہے تو شریف برادران عدالت میں کیوں نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہر سنگین جرم کا ”کھرا“ وزیر قانون کی رہائشگاہ کی طرف جاتا ہے ۔