22 مارچ ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…اپنے خوابوں کو پوراکرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن ان معذور خاتون کی ہمت کی داد دینی پڑے گی جس نے اپنی جسمانی معذوری کو اپنے سپنوں کے آڑے آنے نہیں دیا۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والیChristine Rougoorکے لیے بنجی جمپنگ کرنا انکی زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔انتہائی بلند ہمت اس نوجوان خاتون نے حال ہی میں کینیڈا کے قصبے Whistlerکے 150فٹ اونچے پُل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عزم و حوصلے کا شاندار مظاہرہ کیا۔بنجی جمپ کے لیے رسی کو اپنی ٹانگوں اور وہیل چےئر سے باندھ کر150فٹ سے نیچی چھلانگ لگاتی ان خاتون نے360ڈگری زاویے تک کرتب کا مظاہرہ کیا جسکی وڈیو آجکل آن لائن تہلکہ مچارہی ہے۔