پاکستان
22 مارچ ، 2012

لاہور میں ایشیاء کپ فائنل پر جواء کرانیوالے 6 بکی گرفتار

لاہور میں ایشیاء کپ فائنل پر جواء کرانیوالے 6 بکی گرفتار

لاہور … لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایشیا کپ کرکٹ کپ کے فائنل میچ پر جواء کرانے والے 6بکی گرفتار کرلیے ہیں۔ پولیس نے بکیوں کے زیراستعمال فون اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے ایک مکان میں بکی پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فائنل میچ پر جواء کرارہے تھے۔ انہوں نے ٹیلی فون اور ایل سی ڈیز نصب کر رکھی تھیں اور لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے جنریٹر کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ ایس پی ڈیفنس امتیاز سرور کے مطابق جوئے کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو 6 بکی پکڑے گئے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :