پاکستان
22 مارچ ، 2012

ایشیا کپ میں فتح: صدر، وزیراعظم اور سیاستدانوں کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ایشیا کپ میں فتح: صدر، وزیراعظم اور سیاستدانوں کی قومی ٹیم کو مبارکباد

کراچی … صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت سیاسی جماعتوں کے قائد ین اور رہنماوں نے ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایشیا کپ جیتنے پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، رہنما مسلم لیگ ہم خیال گروپ ہمایوں اختر خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بھی شاندار فتح پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جیت نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں :