دلچسپ و عجیب
22 مارچ ، 2012

شنگھائی:بک اسٹورجہاں 24گھنٹے کتابیں فروخت کی جائینگی

شنگھائی:بک اسٹورجہاں 24گھنٹے کتابیں فروخت کی جائینگی

شنگھائی …علم دوست افراد کاکتابوں سے محبت کرناایک لازم و ملزوم سی بات ہے تاہم بعض اوقات ان افراد کو رات گئے کتابوں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے ہی علم دوست افراد کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چین کے شہر شنگھائی میں24گھنٹے کتابیں فروخت کرنے والا بک اسٹور کھول دیا گیا ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد بک اسٹور میں صرف کتابوں کو ہی جگہ نہیں دی گئی بلکہ یہاں آنے والے افراد کافی ایریا میں بیٹھ کر چائے اور کافی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔اسکے ساتھ ساتھ یہاں ہنر مند افراد کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے جو اپنی بنائی گئی اشیاء یہاں بنائی گئی کرافٹ شاپ میں رکھ کر فروخت کرسکیں گے۔

مزید خبریں :