پاکستان
22 مارچ ، 2012

ملک میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا وجود ممکن بنائیں گے، قمر زمان کائرہ

ملک میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا وجود ممکن بنائیں گے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد … پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے چیف الیکشن کمشنر کا معاملہ طے ہوگیا ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا تاہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا وجود ضرور ممکن بنائیں گے۔ اسلام آباد میں بیت المال کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خط لکھنے کے معاملے میں نواز شریف اصل میں ہنو مان کا کردار ادا کر رہے ہیں، نواز شریف پہلے اپنے اثاثے پاکستان میں لائیں پھر چھاتی تان کے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت کو تجویز دی ہے کہ وزیراعظم کا معاملہ ا عوامی ہے اس لئے اس کا فیصلہ عوام کی عدالت پارلیمنٹ میں ہی ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کمیشن ایک فراڈ ہے جس کے غبارے میں سے ہوا نکل چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت ملنے والا مذاق نہ کریں کوئی اور بات کریں۔

مزید خبریں :