پاکستان
22 مارچ ، 2012

او آئی سی کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف آواز اٹھائے، میر واعظ عمر فاروق

او آئی سی کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف آواز اٹھائے، میر واعظ عمر فاروق

لندن … آل پارٹیز حریت کانفرنس کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ لندن میں جنگ کے دفتر کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میر واعظ کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے حق میں کوئی عملی قدم اٹھانا چاہئے، محض زبانی ہمدردی مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کی پامالی ہے جس پر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ 9 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ ہیں جبکہ 2ہزار 700 قبریں اس سال دریافت کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام پر تشدد بندکیا جائے اور بین الاقوامی برادری ہمارے مسائل کا فوری نوٹس لے۔

مزید خبریں :