پاکستان
23 مارچ ، 2012

لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھالے

لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھالے

لاہور…یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پاک فضائیہ کے دستے سے قبل رینجرز کا دستہ مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اسد لودھی تھے۔ اس تقریب میں بیس کمانڈر ایئر کموڈور سہیل احمد نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر پڑھائی۔

مزید خبریں :