23 مارچ ، 2012
اسلام آباد…غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری جاری ہے۔استور میں موسم ابر آلود اوردیگر بالائی علاقوں میں موسم بتدریج صاف ہورہا ہے۔غذر کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برفباری جاری ہے اور نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔استور میں موسم ابر آلود ہے۔5روز سے راستوں کی بندش سے کئی علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔خوراک حاصل کرنے کے لئے لوگ پیدل سفرکرنے پر مجبور ہیں۔بالائی ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تور غر اور کوہستان میں موسم گرد آ لود ہے جس کی وجہ سے گلے کی بیماریاں عام ہورہی ہیں۔شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں کمی ہو رہی ہے۔بجلی کی بندش کا دورانیہ اب بھی 10 سے 12 گھنٹے ہے جس سے لوگ مسائل کا شکار ہیں۔کشمیر میں چار روز بعدگرد آلودموسم صاف ہوگیا ہیاور برفباری سیبند ہونے والی بیشتر راستے کھول دیئے گئے ہیں۔