23 مارچ ، 2012
چنیوٹ …چنیوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک اور چھ زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکووٴں کی فیصل آباد سے چنیوٹ آمد کی خفیہ اطلاع ملنے پر پل ڈنگڑو نہر کے قریب ناکہ لگایا گیا تھا جہاں تین موٹرسائیکلوں پر سوار سات ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔