پاکستان
23 مارچ ، 2012

لیہ : طالبہ کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی

لیہ … لیہ میں شہریوں نے کالج کی طالبہ کو اغوا کی کوشش ناکام بنا کر تین اغوا کاروں کو پکڑ لیاگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیہ کی تھرڈ ایئر کی طالبہ کالج سے گھر جانے کے لیے بس میں سوار ہورہی تھی کہ 5 ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر کار میں بٹھانے کی کوشش کی،،لڑکی کے شور مچانے پر شہری جمع ہوگئے اور تین اغوا کاروں کو گاڑی سمیت دھرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔اغوا کاروں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید خبریں :