23 مارچ ، 2012
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ 23مارچ 1940 کے دن ایک قوم بننے کا تصور سامنے ایا، اور پھر وطن عزیز پاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا،یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر داخلہ منظور وسان نے کابینہ کے ارکین کے ساتھ مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔گورنر سندھ اور وزیر اعلی نے مہمانو ں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے دن ایک قوم بننے کا تصور سامنے آیا اور پھر وطن عزیز پاکستان کا وجود دنیا کے نقشے پر ابھرا، گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوری ادارے استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں جو ملک اور عوام کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔۔بھتا خوری سے متعلق سوال پر گورنر سندھ بتایا کہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے اور بھتہ مافیا کے انسداد کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اوربھتا خوری کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ ائین دیکر 1940 کی قرارداد کو اگے بڑھایا، آمروں نے اختیارات کا مرکز ایوان صدر کو بنایا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو،شہید بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری نے اختیارات عوام کے سپر کئے ، اٹھارہویں ائینی ترمیم میں صوبوں کو دیئے جانے والے اختیارات بھی 1940کی قرارداد پاکستان کے مطابق ہیں ۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید اورسیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی مزار قائد پر حاضری ، پھول چڑھائے اور فاتحة خوانی کی ۔