23 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی ائیرپورٹ پر جمعہ کی شب اس وقت صورتحال انتہائی ناخوشگوار ہوگئی جب پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آٹو گراف مانگنے والے ایک پرستار پر گھونسو ں کی اچانک بارش کردی،اس صورتحال پر خود شاہد آفریدی کے بھائی بھی حیران رہ گئے اور وہ پرستار کو بچانے کے دوران خود بھی مضروب ہوئے۔واضح رہے کہ آفریدی دیگر پانچ کھلاڑیوں کے ہمراہ ڈھاکا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے اور اس واقعے سے کچھ ہی دیر قبل انھوں نے بڑی شائستگی سے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی ،تاہم کراچی ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہونے کے دوران وہ اچانک شدید غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنے پرستار کوآٹوگراف کے بدلے تھپڑاورگھونسے مارنے شروع کردیے ،پٹنے والا پرستار زمین پر گرپڑا۔بعد ازاں شاہد آفریدی فوری طور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ائیر پورٹ سے نکل گئے۔