دلچسپ و عجیب
23 مارچ ، 2012

چین: وینٹی لیشن پائپ میں پھنسے چور نے مدد کے لیے پولیس کو بلالیا

 چین: وینٹی لیشن پائپ میں پھنسے چور نے مدد کے لیے پولیس کو بلالیا

بیجنگ …اکثر اوقات چوری کی کاروائی کے بعد متا ثرین چور کی گر فتاری کیلئے پولیس کو بلاتے ہیں لیکن چین میں ایک بد قسمت چور کو واردات کے دوران اپنی مدد کیلئے خود ہی پولیس کو بلانا پڑ گیا۔یہ چور ایک ریسٹورنٹ میں چوری کرنے کیلئے وینٹی لیشن پائپ(Ventilation Pipe) کے ذریعے اندر داخل ہو رہا تھا کہ تنگ پائپ میں اتنی بُری طرح پھنسا کہ نکلنے کے تما م راستے ہی بند ہو گئے۔یہ چور بچ بچاؤ کا راستہ تلاش کرنے کیلئے کئی گھنٹے تک نکلنے کی کو شش کر تا رہا لیکن بے سود ،بس پھر کیا تھا جیل میں جا نا اس کی قسمت میں لکھاتھا اور لکھے کو کون بدل سکتا ہے اس نے خود ہی پولیس کو بلا کر مدد کی درخواست کی۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر پہلے وینٹی لیشن پائپ کاٹ کر اس چور کو باہر نکالا اور پھر اپنے ساتھ جیل لے گئی۔

مزید خبریں :