پاکستان
04 نومبر ، 2013

کراچی میں دو ڈاکٹرزسمیت پانچ افراد جا ن کی بازی ہار گئے

کراچی میں دو ڈاکٹرزسمیت پانچ افراد جا ن کی بازی ہار گئے

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دوڈاکٹروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد زینت اسکوائر کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال بھیج دی گئیں جہاں ان کی شناخت ندیم عباس اور شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔ طارق روڈ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ڈاکٹر نسیم کے نام سے ہوئی ہے ، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ڈبہ موڑ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جنید نامی شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن ہے ،منگھوپیر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ڈاکٹر شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ سے الصبح ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی ہوئی لاش ملی،جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :