10 جنوری ، 2012
ویلنگٹن… کیچ جتا ئے میچ،یہ با ت کر کٹ کے کھیل کے لیے کہی جا تی ہے جس میں مشکل کیچ پکڑ نے والا فیلڈر ہیر و بن جا تا ہے ۔حال میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایک ٹی ٹو ئنٹی میچ میں ایک فیلڈر نے با ؤنڈری کو کر اس کر تی گیند کو ہوا میں اس شاندار طر یقے سے رو کا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ با ؤڈری پر کھڑ ے فیلڈ ر نے نہ صرف ہوا میں اچھل کر گیند کو باؤ نڈری سے پار جا نے سے رو کا بلکہ گرنے سے قبل ہوا میں ہی گیند اچھا ل کر اپنے سامنے کھڑے فیلڈر کے ہا تھ میں دے دی اور یوں کر کٹ کی دنیا کا ایک حیر ت انگیزترین کیچ سامنے آیا۔اس بے مثا ل کیچ کو کرکٹ کی دنیا کابہترین کیچ بھی کہا جا رہا ہے جسے یو ٹیوب پر ابھی تک پا نچ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔