11 نومبر ، 2013
ماسکو…روسی خلائی جہاز سوچی 2014ء ونٹر اولمپک گیمز کی مشعل لے کرزمین پر واپس آگیا ہے۔ روسی خلائی جہاز سویوز چار روز قبل تین خلانوردوں کے ہمراہ سوچی اولمپک 2014ء کی مشعل لے کر خلا میں گیا تھا جس کا مقصد اولمپک کھلاڑیوں کو بھی خلائی مشن کا حصہ بنانا تھا۔خلانوردوں نے ہفتے کے روز مشعل کے ہمراہ خلاء میں چہل قدمی بھی کی تھی۔ ونٹر اولمپک گیمز اگلے سال روس کے شہر سوچی میں ہوں گے۔