24 مارچ ، 2012
راولپنڈی … سوپر 8 ٹی 20 ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی میں ہوگا، شاہد آفریدی نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی، سوپر 8 ٹی 20 ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریمز اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں فیصل آباد وولوز، پشاور پنتھرز، کراچی زیبراز اور لاہور لائنز شامل ہیں۔ گروپ بی دفاعی چیمپئن راولپنڈی ریمز، کراچی ڈولفنز، سیالکوٹ اسٹالینز اور لاہور ایگلز پر مشتمل ہے۔ کل فیصل آباد وولوز کامقابلہ پشاور پینتھرز سے، لاہور لائنز کا میچ کراچی زیبراز سے ہوگا۔ دوسری جانب شاہد آفریدی نے نجی مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی، ان کی جگہ محمدسمیع کو کراچی ڈولفنز کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔