24 مارچ ، 2012
ڈربن … شیر آگیا۔۔ شیر آگیا۔۔ یہ الفاظ کانوں کو چھوتے ہیں تو پورے بدن میں خوف کی لہر پیدا کر دیتے ہیں لیکن جنوبی افریقا میں ایک نڈر نو جوان نے شیروں کے ساتھ بے تکلفی سے یادگار وقت گزار کر سب کو حیران کردیا۔ افریقا کے اس پارک میں یہ نو جوان زیبرا کے جسمانی رنگ اور ڈیزائن کے حامل اپنے ٹرک کے ہمراہ آیا جہاں اس نے بلا خوف 3 شیروں کے ساتھ دوستی کرلی۔ انسان کی اس بے تکلفی کو دیکھ کر ان شیروں کے غول نے بھی کسی قسم کا جارحانہ انداز نہیں اپنایا اور ردِعمل میں اس نوجوان کو ڈھیر سارا پیار دے کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔