کھیل
24 مارچ ، 2012

اعزازچیمہ نے جان بوجھ کر محمود اللہ کو روکا، شکایت کرینگے، بنگلہ دیشی بورڈ

اعزازچیمہ نے جان بوجھ کر محمود اللہ کو روکا، شکایت کرینگے، بنگلہ دیشی بورڈ

ڈھاکا … ایشیاکپ میں ہار کا غم ہلکا ہوتے ہی بنگلادیش کو شکست کا جواز مل گیا اور بنگلہ دیشی بورڈ نے فائنل میں شکست کا ذمہ دار اعزاز چیمہ کے بنگلہ دیشی کھلاڑی سے ٹکرانے کو قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر اعزاز چیمہ جان بوجھ کر بنگلہ دیشی کھلاڑی سے ٹکرائے تھے جس کیخلاف اے سی سی سے اپیل کریں گے۔ واقعے کی فوٹیج دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ اعزاز چیمہ جان بوجھ کرنہیں ٹکرائے، بلکہ اتفاقاً دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آگئے لیکن بنگلادیش کرکٹ بورڈ اسے اتفاق ماننے کو تیار نہیں۔ بی سی بی کے عہدیدار عنایت حسین سراج کہتے ہیں کہ اعزازچیمہ نے جان بوجھ کر محمود اللہ کو روکا،جس کے خلاف وہ ایشین کرکٹ کونسل سے اپیل کریں گے،اے سی سی سے آخری اوور کا دوبارہ جائزہ لینے اور 5 پنالٹی رنز دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :