27 نومبر ، 2013
پورٹ ایلزبتھ…دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،بارش سے متاثرہ میچ45اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پہلے ایک روزہ میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی آج کا اسکواڈ ان ہی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔کپتان مصباح کہتے ہیں ہمارے لئے اچھا موقع ہے اور میری خواہش ہے کہ ہم جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر جائیں۔ دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ سینٹ جارج پارک میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اس گراؤنڈ پر دو ون ڈے میچ کھیل چکا ہے۔ ایک میچ جیتا، ایک کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔کیپ ٹاوٴن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ تیسرا اور آخری میچ 30 نومبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔