26 مارچ ، 2012
پشاور… پشاورسمیت خیبرپختون خوا بھر میں وکلاء نے ملیربار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر ایڈووکیٹ اور ان کے وکیل بیٹے کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کیا اور عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا۔ وکلاء برادری کی نمائندہ تنظیموں کے مطابق کراچی میں وکلاء کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے و ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے۔