26 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے یہ محاورہ تو ہر کسی نے سُنا ہوگا لیکن اسکی حقیقی مثال پیش کی ہی ایک ننھے بچے نے جو اسکیننگ کرتے کرتے ہی نیند کے جھونکے لینے لگا۔اس وڈیو میں نظر آتا یہ بچہ اسکیننگ کرکے تھکاوٹ سے اس قدر چُورہوچکا ہے کہ نہ ہی اسکیننگ پیڈز اُتارے اور نہ ہی کہیں بیٹھنے میں وقت ضائع کیا بلکہ کھڑے کھڑے ہی نیند کے مزے لوٹنے لگا۔