26 مارچ ، 2012
جنیوا…ہوا میں تیرتا یہ سوئس باشندہ کسی فلم کا کردار نہیں بلکہ حقیقی زندگی کا برڈ مین ہے جس نے انوکھا وِنگ سوٹ پہن کر چوبیس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگادی ۔ Swiss Alps کی پہاڑیوں پر اُڑتے ہوئے Remo نامی اس مہم جُو نے یہ سفر فقط سات منٹ میں پانچ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکمل کر کے کامیابی سے زمین تک پہنچ گیا ۔چھتیس سالہ یہ مہم جُواس سے قبل بھی آسمان میں کئی اڑانیں بھر چکاہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کا انوکھا وِنگ سوٹ پہن کر فضا میں چھلانگ لگانا خطرناک ہونے کے ساتھ کافی دلچسپ بھی ثابت ہوا۔