کاروبار
01 دسمبر ، 2013

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد…مہنگائی کی ماری عوام نے جتنے بھاری بل ادا کرنے تھے کر لیے ، نیپرا نے بجلی صارفین کو اب ریلیف دینے کا اعلان کردیا،فیصلہ گزشتہ مالی سال کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر نظرثانی کے بعد کیا گیانیپرا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دسمبر 2013کے بجلی بلوں میں جولائی 2012کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 86پیسے فی یونٹ واپس کریں ، جبکہ اگست 2012کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58پیسے فی یونٹ کے حساب سے رقم واپس کریں ،ستمبر2012 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تو صارفین کو کوئی ریلیف نہیں ملا،مگر اکتوبر 2012 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کا ریلیف صارفین کو جنوری 2014 میں آنیوالے بجلی بلوں میں ملے گا ، جو کہ 70 پیسے جبکہ نومبر کیلئے 85پیسے فی یونٹ ہوگا۔اس طرح صارفین کو اگلے سال فروری میں تین مہینے دسمبر ، جنوری اور فروری 2013 کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے ریلیف دیا جائے گا، جو کہ بالترتیب 51 پیسے ، 87 پیسے اور 42 پیسے فی یونٹ ہوگا۔ اسی طرح آئندہ سال مارچ میں صارفین کو فی یونٹ 2روپے 39پیسے، 2 روپے 52 پیسے اور 93 پیسے کا ریلیف ملے گا۔

مزید خبریں :