02 دسمبر ، 2013
یوکرین…یوکرین میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے دارالحکومت کے آزادی اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی صدر کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ یوکرین میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود حکومت مخالف مظاہرے میں تقریباً ایک لاکھ افراد دارالحکومت کیو کے آزادی اسکوائر پر جمع ہوئے اورصدروکٹر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدر کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔جھڑپوں میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، یوکرین میں حکومت کی جانب سے یورپی یونین سے سیاسی اور تجارتی تعلقات استوار نہ کرنے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے مظاہرے جاری ہیں۔