26 مارچ ، 2012
ڈیلس…این جی ٹی…اکثر افراد اپنا غصہ چیزیں تو ڑ پھو ڑ کر نکا لتے ہیں لیکن اگر آ پ کو ایسا کر نے پر لوگوں کے ردِ عمل کا ڈر ہے تو ا ٓ پ امریکی شہر ڈیلس جاسکتے ہیں۔ڈیلس کی ایک بزنس وومین ڈونا الیگزینڈر نےAnger Roomنامی ایک ایسی منفرد سروس کا آغاز کیا ہے جسکے تحت مختلف واقعات وحالات کا شکار ہوکر شدید غصے میں مبتلا افراد اپنا غصہ اس کمرے میں موجود اشیاء کو توڑ پھوڑ کر نکال سکتے ہیں۔ اس انو کھی سر وس کے تحت آ پ5،15اور25منٹ کے سیشن میں پیانو،ٹی وی ،قیمتی کراکری اور فر نیچر سے لے کر جدید ٹیکنا لو جی کی اشیا ء جیسے لیپ ٹا پ اور کمپو ٹر پر بھی اپنا غصہ نکا ل سکتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ آ پ کس ہتھیا ر سے انہیں تو ڑنا چا ہیں ا س کا بھی خصو صی انتظا م ہے ،بس آ پ کو کیا توڑ نا ہے اور کس سے تو ڑنا ہے اس کے لیے45ڈالرکی مطلو بہ رقم فراہم کیجیے اور اپنا غصّہ انہیں تبا ہ کر کے نکا ل دیجیے ۔