26 مارچ ، 2012
سان فرانسسکو…این جی ٹی…دروازوں اور پر دوں کے پیچھے چھپ کر دو سروں کو ڈرانے کا شوق بچو ں کو تو ہوتاہی ہے لیکن ایک امریکی شہر ی کا یہ شو ق بڑے ہو نے کے بعد بھی نہیں گیا ۔ امریکی شہر سان فرانسسکو کا یہ شہر ی (Bush Man)کے نام سے جا نا جا تا ہے کیو نکہ یہ پتوں اور جھاڑیوں کے پیچھے چھپ کر سڑک پر آتے جا تے لو گوں کو ڈراتا پھر تاہے ۔ شہر کی خوبصورت فضا ء کا لطف لیتے سیاحوں پر جب یہ اچا نک جھاڑیوں سے نکل کر لپکتاہے تو اچھے بھلے لو گ بھی اسے دیکھ کر گھبر اجا تے ہیں اور کئی کی تو چیخیں بھی نکل جا تی ہیں ۔ دلچسپ با ت یہ ہے کہ ڈرانے کا کام ہی اس شخص کا ذریعہ معاش بھی ہے جسے آتے جا تے لو گ اتنی رقم تو دے ہی دیتے ہیں جس سے اس کی گز ر بسر با آسانی ہوجاتی ہے۔