کاروبار
02 دسمبر ، 2013

وزیر خزانہ نے مرکزی بینک کو ڈالر کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی

وزیر خزانہ نے مرکزی بینک کو ڈالر کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی

کراچی…دیر آید درست آید، بالآخر وزیر خزانہ کو روپے کی بے قدری کا خیال آہی گیا،اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی رسد میں ہوئی کمی کو فوری دور کرنے کی ہدایت کردی،ڈالر کی قیمت جلدکم ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکسچینج کمپنیوں اور شیڈول بینکوں میں ڈالر کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے مرکزی بینک کو ڈالر کی فراہمی کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ مرکزی بینک نے بھی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرنے اور ڈالر کی رسد میں کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ڈالر کی بروقت درآمد نہ ہونے کے سبب اس کی رسد میں کمی آئی ہے جسکی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں کا فرق خاصا بڑھ گیا ہے ۔مرکزی بینک سے ڈالر کی فراہمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :