انٹرٹینمنٹ
26 مارچ ، 2012

کولا ویری ڈی کا نیا ریکارڈ، بھارتی گانا 5 کروڑ افراد نے سنا

کولا ویری ڈی کا نیا ریکارڈ، بھارتی گانا 5 کروڑ افراد نے سنا

ممبئی … گانے کے بول پوری طرح سمجھ میں نہ آنے کے باوجود بھارت کی ایک مقامی زبان میں گایا جانے والا گانا کولاویری ڈی 5 کروڑ افراد کی جانب سے سننے کا ریکارڈ قائم کرگیا ہے۔ جنوبی بھارت کی فلمی دنیا کے سپر ہٹ گلوکار دھنوش کے گائے ہوئے اس گانے کو پیر 26 مارچ 2012ء تک 5 کروڑ 86 ہزار سے زائد افراد سن چکے ہیں۔ یہ گانا تامل، ہندی اور انگریزی کے الفاظ کا مرکب ہے، لیکن اصل میں اس گانے کی ٹیون ہے جو ہر سننے والے کو اپنی جانب مائل کرلیتی ہے۔ 16 نومبر2011ء کو انٹرنیٹ پر ہی ریلیز ہونے والے اس گانے کو صرف 5 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد افراد کی جانب سے سن اور دیکھ لینا ایک ریکارڈ کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

مزید خبریں :