دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2012

بزنس کارڈ اور ایک آئی فون کے برابر دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

بزنس کارڈ اور ایک آئی فون کے برابر دنیا کا سب سے چھوٹا کتا

کیلیفورنیا…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے نامناسب وزن کے حامل کتے نے ناصرف زندہ رہ کر لوگوں کو حیران کردیا بلکہ دنیا کے سب سے چھوٹے کتے ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔بیونس(Beyonce) نامی یہ کتا پیدائش کے وقت اپنی ننھی جسامت کے باعث ایک چمچے میں سما جاتا تھا جبکہ دو ہفتے بعد اب بھی اسکا وزن صرف چار اونس ہے جو ایک بزنس کارڈ اور آئی فون پر با آسانی پورا آجاتا ہے۔کئی بار موت کو شکست دے کر زندہ بچ جانے والے اس ننھے کتے بیونس کا نام دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :